ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ علی امین گنڈاپور

65
27 فروری کوپاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا، علی امین خان گنڈا پور
27 فروری کوپاک فضائیہ کی لاجواب کارروائی نے پوری پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کیا، علی امین خان گنڈا پور

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔بدھ کو اپنے حلقہ کی عوام سے عید الفطر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہے تاکہ ان کا احساس محرومی ختم کیا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں مختلف فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے۔