اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے بلوچستان اور ضم شدہ قبائلی علاقہ جات کی ترقی کیلئے پاک افواج کی جانب سے دفاعی بجٹ میںرضاکارانہ کمی کے بارے میں فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو اپنے مختصر بیان میں کہا کہ یہ ان علاقوں کی ترقی کیلئے پاک فوج کی جانب سے مثالی قدم ہے۔