پیرس ۔ 8 جون (اے پی پی)سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال 12 ویں مرتبہ سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ رافیل نڈال اس سے قبل فرنچ اوپن …
فرنچ اوپن ٹینس، رافیل نڈال کی فتوحات برقرار، راجر فیڈرر کو ہرا کر 12 ویں مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
پیرس ۔ 8 جون (اے پی پی)سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال 12 ویں مرتبہ سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ رافیل نڈال اس سے قبل فرنچ اوپن کا ٹائٹل 11 مرتبہ جیت چکے ہیں اور اب وہ 12ویں مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے کے لئے صرف ایک قدم دوری پر ہیں۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میچ میں ٹینس کی دنیائے کے دو ٹاپ کے کھلاڑی شہرہ آفاق ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال اور شہرہ آفاق سوئس سٹار راجر فیڈرر آمنے سامنے تھے جس میں رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-4 اور 6-2 سے مات دیکر 12 ویں مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا









