آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 14 ویں میچ میں (کل) پنجہ آزما ہونگی

لندن۔ 8 جون (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں(کل) اتوار کو ایک میچ کا فیصلا ہوگا۔ میگا ایونٹ کا 14 واں میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ لندن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے دو میچز …

لندن۔ 8 جون (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں(کل) اتوار کو ایک میچ کا فیصلا ہوگا۔ میگا ایونٹ کا 14 واں میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ لندن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے دو میچز کھیل چکی ہے اور اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ بھارت کی ٹیم نے ایک میچ کھیلا اور اس میں اس نے فتح حاصل کی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم کو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں اس نے کالی آندھی کو مات دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں پروٹیز ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا جاندار آغاز کیا ہے۔

Leave a Reply