واں آئی سی سی ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بارش کی نذر

100

ساﺅتھمٹن۔ 10 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔ پیر کو ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقن اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 28 کے سکور پر اس کے2 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے تھے، ہاشم آملہ 6 اور ایڈن مرکرام 5 رنز بنا کر کوٹریل کی گیندوں کا نشانہ بنے، پروٹیز نے 7.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، ڈی کوک 17 رنز پر کھیل رہے تھے جب کہ کپتان ڈوپلیسی نے ابھی رنز کا کھاتہ نہیں کھولا تھا، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو ایمپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا