اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہو ا، وفاقی کابینہ نے مالی سال 2019-20 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دی ۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق منگل کو وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 2019-20 کی بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی ،کفایت شعاری، ریونیو کی وصولی اور پسے ہوئے طبقات کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔وفاقی کابینہ کی جانب سے بجٹ تجاویز کی منظوری کے بعد وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا ۔