بیجنگ ۔ 14جون (اے پی پی) چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے " تنصیبات کی اجارہ داری،دنیا کی نگرانی اورانٹرنیٹ کے پبلک ڈومین کو امریکا نے ذاتی جاگیر بنا لیاہے" کے عنوان سے شائع ہونے والے مضمون میںکہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران امریکا نے چین کی ٹیلی مواصلاتی تنصیبات میں سکیورٹی کا خطرہ موجود ہونے کا الزام لگایا ہے، تاہم اس بارے میں کبھی حقیقی ثبوت نہیں …
تنصیبات کی اجارہ داری،دنیا کی نگرانی اورانٹرنیٹ کے پبلک ڈومین کو امریکہ نے ذاتی جاگیر بنا لیاہے ، چینی میڈیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 14جون (اے پی پی) چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے ” تنصیبات کی اجارہ داری،دنیا کی نگرانی اورانٹرنیٹ کے پبلک ڈومین کو امریکا نے ذاتی جاگیر بنا لیاہے” کے عنوان سے شائع ہونے والے مضمون میںکہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران امریکا نے چین کی ٹیلی مواصلاتی تنصیبات میں سکیورٹی کا خطرہ موجود ہونے کا الزام لگایا ہے، تاہم اس بارے میں کبھی حقیقی ثبوت نہیں دیئے گئے۔ امریکا کو تشویش اس لئے ہے کہ خود امریکا عالمی ٹیلی مواصلات کی نگرانی کر رہا ہے۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق ، "امریکا دنیا میں نوے فیصد سے زیادہ مواصلات کی نگرانی کر رہا ہے”۔اس کا ثبوت کے دستاویز میں بھی ملتا ہے۔ اطلاع کے مطابق امریکا کے انٹیلی جنس ادارے نے اکیسویں صدی کے آغاز میں ہی مختلف ٹیلی مواصلاتی مصنوعات کو نشانہ بنانے والی نگراں ٹیکنالوجی تخلیق کیا۔








