کرائسٹ چرچ۔ 14 جون (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں فائرنگ کے ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی، آکلینڈ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے ملزم کے وکیل کی طرف سے پڑھ کو سنائے گئے بیان میں 28 سالہ برینٹن ٹارنٹ نے اعتراف جرم سے انکار کر دیا ۔ اس موقع پر عدالت میں موجود فراد جن میں بڑی تعداد …
کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں فائرنگ کے ملزم کا اعتراف جرم سے انکار

مزید خبریں
کرائسٹ چرچ۔ 14 جون (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں فائرنگ کے ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی، آکلینڈ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے ملزم کے وکیل کی طرف سے پڑھ کو سنائے گئے بیان میں 28 سالہ برینٹن ٹارنٹ نے اعتراف جرم سے انکار کر دیا ۔ اس موقع پر عدالت میں موجود فراد جن میں بڑی تعداد ملزم کی فائرنگ سے مارے جانے والوں کے لواحقین کی تھی آبدیدہ ہو گئی۔ملزم پر 51 افراد کے قتل 40 افراد پر قاتلانہ حملے اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے28سالہ آسٹرلین شہری نے نماز جمعہ کے دوران کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 51 افراد کو قتل اور40 افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا ،80 سے زائد متاثرین اس موقع پر عدالت کی گیلری میں ملزم کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔نیوزی لینڈ میں یہ کسی کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں چلایا جانے والا پہلا مقدمہ ہے۔قبل ازین ڈاکٹروں نے قرار دیا کہ ملزم مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے زہنی طور پر فٹ ہے۔علاوہ ازیں ملزم کی تصاویر ذرائع ابلاغ کو جاری کرنے کی اجازت بھی دی گئی۔








