ایران سے مذاکرات کےلئے تیار ہوں لیکن اس امر کی کوئی عجلت نہیں ، صدر ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 15 جون (اے پی پی) ایران اور امریکا کے مابین موجودہ شدید کشیدگی کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مکالمت پر تیار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران جب بھی آمادگی ظاہر کرے، وہ تہران کے ساتھ بات چیت پر تیار ہوں گے تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں …

واشنگٹن ۔ 15 جون (اے پی پی) ایران اور امریکا کے مابین موجودہ شدید کشیدگی کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مکالمت پر تیار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران جب بھی آمادگی ظاہر کرے، وہ تہران کے ساتھ بات چیت پر تیار ہوں گے تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں ایران کے ساتھ بات چیت کے آغاز کی کوئی جلدی بھی نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات اس واقعے کے صرف ایک روز بعد کہی جب جمعرات کے دن خلیج عمان کے علاقے میں دو تیل بردار بحری جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ٹرمپ نے ان حملوں کا الزام ایران پر لگایا تھا جس کی تہران نے پرزور تردید کی تھی۔

Leave a Reply