استنبول۔ 15 جون (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنے استحکام، ملکی امن و امان، ڈیموکریسی اور شہریوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی بدولت امن وآشتی کاپیامبر ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اردوان نے استنبول میں شب قدر کے حوالے سے منعقدہ ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہمارا سلام ہو، ہم …
دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہمارا سلام ہو، ہم آپ سب کی سلامتی کےلئے دعا گو ہیں، ترک صدر اردوان

مزید خبریں
استنبول۔ 15 جون (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنے استحکام، ملکی امن و امان، ڈیموکریسی اور شہریوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی بدولت امن وآشتی کاپیامبر ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اردوان نے استنبول میں شب قدر کے حوالے سے منعقدہ ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہمارا سلام ہو، ہم آپ سب کی سلامتی کےلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ترکی اور دنیا بھر کے مختلف گوشوں میں ماہ رمضان کی فضلیتوں سے فیض یاب ہونے والے تمام تر اسلامی بھائیوں کو میرا محبت بھرا سلام ہو۔ ہم یہاں پر شام میں بمباری تلے افطاری کرنے والے ہمارے بھائیوں، یمن میں سوکھی روٹی سے بھی محروم معصوم بچوں ، افغانستان ، عراق، پاکستان اور لیبیا میں جھڑپوں تلے اس مقدس ماہ کو گزارنے پر مجبور ہونے والے مظلوموں ، 70 برسوں سے ایک آزاد وطن کی حسرت میں جلنے ولے فلسطینی مہاجرین کے لیے دعا گو ہیں۔








