ایس۔400 کے معاملے میں ترکی ہر گز پیچھے قدم نہیں ہٹے گا، ترک وزیر خارجہ

انقرہ۔ 15 جون (اے پی پی)ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس سے ایس۔400 دفاعی نظام کی خرید کے حوالے سے کہا کہ "نتائج چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہوں ہم کسی بھی صورت اس عمل سے پیچھے قدم نہیں ہٹائیں گے۔انقرہ میں چاوش اولو نے انادولو ایجنسی کے ایڈیٹر ڈیسک پر ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی ایس۔ 400 دفاعی نظام …

انقرہ۔ 15 جون (اے پی پی)ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روس سے ایس۔400 دفاعی نظام کی خرید کے حوالے سے کہا کہ "نتائج چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہوں ہم کسی بھی صورت اس عمل سے پیچھے قدم نہیں ہٹائیں گے۔انقرہ میں چاوش اولو نے انادولو ایجنسی کے ایڈیٹر ڈیسک پر ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکی ایس۔ 400 دفاعی نظام کی خرید کے معاملے پر عمل پیرا ہے، اس کی ترکی کو ترسیل کی مدت کے حوالے ضروری امور پر کام ہو رہا ہے، یہ نظام عنقریب ترکی میں نصب کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا چاہے جتنا بھی واہ ویلا کیوں نہ مچا لے اس معاملے میں اس کی ایک نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہ کہ ہم کسی ایک ملک کی جانب سے دوسرے ممالک پر خریدو یا نہ خریدو کی طرح کے مو¿قف کو مسترد کرتے ہیں۔ اس کو اب اپنے اس لائحہ عمل سے باز آجانا چاہیے۔ ہمارے خلاف اگر کوئی منفی قدم اٹھایا گیا تو ہم اس کا جواب دیں گے۔

Leave a Reply