اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ نے "آن لائن سی ویزہ" کا اجراءکیا تھا جو انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔ نادرہ کے ریکارڈ کے مطابق اب تک 9931 ای ویزہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 7160 اشخاص کو فوری ویزہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ 2446 درخواستیں زیر غور ہیں تاہم 325 درخواستوں کو تکنیکی …
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر جاری آن لائن سی ویزہ رجیم کامیابی سے جاری، وزارت خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ نے "آن لائن سی ویزہ” کا اجراءکیا تھا جو انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔ نادرہ کے ریکارڈ کے مطابق اب تک 9931 ای ویزہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 7160 اشخاص کو فوری ویزہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ 2446 درخواستیں زیر غور ہیں تاہم 325 درخواستوں کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر مسترد کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری نئی ویزہ رجیم انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور الحمدللہ ہمیں مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں








