وزیر اعظم عمران خان کا پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو بجٹ کی منظوری کے عمل میں متحرک کردار ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کی کارروائی میں دانستہ طور پر خلل ڈالنے کی کوشش افسوس ناک ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو بجٹ کی منظوری کے عمل میں متحرک کردار ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کی کارروائی میں دانستہ طور پر خلل ڈالنے کی کوشش افسوس ناک ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو پارلیمنٹ ہاو¿س منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار کے پہلے دس مہینوں میں مشکل ترین حالات کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومتی باگ دوڑ سنبھالی تو ملک بدترین مالی مشکلات کا شکار تھا، مشکل حالات میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چین جیسے دوست ممالک کی جانب سے تعاون کے مشکور ہی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، ملکی آمدن کا تقریبا آدھا حصہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں صرف ہو رہا ہے۔