وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے وزارت توانائی کو تجویزکردہ مدت مکمل کرنے اورنقصان میں جانے والے جینکوز کو بند کرنے کا عمل تیز کرنے کیلئے تجاویزدینے اور وزارت صنعت وپیداوار ونجکاری کمیشن کو آئندہ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کیلئے تجاویزمرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس پیر کو یہاں وزیراعظم کے مشیر …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے وزارت توانائی کو تجویزکردہ مدت مکمل کرنے اورنقصان میں جانے والے جینکوز کو بند کرنے کا عمل تیز کرنے کیلئے تجاویزدینے اور وزارت صنعت وپیداوار ونجکاری کمیشن کو آئندہ اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کیلئے تجاویزمرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس پیر کو یہاں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے وزارت توانائی کی جانب سے کمیٹی کو مختلف ڈسکوز کو درپیش چیلنجوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں توانائی کے شعبہ کی کارکردگی میں بہتری بالخصوص مختلف ڈسکوز کی استعداد کار میں بہتری اور نقصانات میں کمی سے متعلق ٹاسک فورس کی مختلف سفارشات اور اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply