وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات میں جاپان کے سفیر کو نینوری متسودا کی گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جاپان کے پاکستان میں سفیر ک±و نینوری متسودا نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان ریل شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ وزیر ریلوے نے جاپان کو راولپنڈی، لاہور اور کراچی، حیدر آباد کے درمیان ہائی سپیڈ ریل چلانے کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جاپان کے پاکستان میں سفیر ک±و نینوری متسودا نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان ریل شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ وزیر ریلوے نے جاپان کو راولپنڈی، لاہور اور کراچی، حیدر آباد کے درمیان ہائی سپیڈ ریل چلانے کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دی ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جاپانی سرمایہ کاری اور شراکت داری کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے جاپانی ٹیکنالوجی اور مہارت سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے، علاقائی ترقی کےلئے پاکستان ریلوے وسط ایشیائی ممالک اور یورپی ممالک کو ریل کے ذریعے ملانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

Leave a Reply