اقوام متحدہ ۔ 18 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں2 ارب سے زائد افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، اس طرح ہر تیسرے شخص اس سہولت سے محروم ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں یونیسیف اورعالمی ادارہ صحت کے جوائنٹ مانیٹرنگ پروگرام کی رپورٹ2000-2017ءکے مطابق عالمی ادارہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں عدم مساوات کے خاتمے کےلئے عالمی سطح پر اقدامات کررہا ہے …
دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 18 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں2 ارب سے زائد افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، اس طرح ہر تیسرے شخص اس سہولت سے محروم ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں یونیسیف اورعالمی ادارہ صحت کے جوائنٹ مانیٹرنگ پروگرام کی رپورٹ2000-2017ءکے مطابق عالمی ادارہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میں عدم مساوات کے خاتمے کےلئے عالمی سطح پر اقدامات کررہا ہے تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں4.2 ارب افراد نکاسی آب کی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ 3 ارب افراد کو ہاتھ دھونے جیسی بنیادی سہولت بھی دستیاب نہیں








