عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) پائلٹ علی محمد سلیم الاریجہ کی سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق سے ملاقات

راولپنڈی ۔ 18 جون (اے پی پی) عراق کی وزارت دفاع کے قائم مقام سیکرٹری دفاع و ڈپٹی چیف آف لاگ سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) پائلٹ علی محمد سلیم الاریجہ نے وزارت دفاع کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق سے وزارت دفاع راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہمان شخصیت نے عراق میں مسلح …

راولپنڈی ۔ 18 جون (اے پی پی) عراق کی وزارت دفاع کے قائم مقام سیکرٹری دفاع و ڈپٹی چیف آف لاگ سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) پائلٹ علی محمد سلیم الاریجہ نے وزارت دفاع کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق سے وزارت دفاع راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہمان شخصیت نے عراق میں مسلح افواج کے آپریشنل امور بالخصوص داعش کو شکست دینے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عراق کی مسلح افواج نے متاثرہ علاقوں میں کامیاب آپریشنز کے ذریعے امن قائم کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کے امور سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

Leave a Reply