اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ملک کی بیورو کریسی کا اسلوب حکمرانی کی بہتری اور عملدرآمدی ڈھانچہ میں اہم کردار ہوتا ہے، سول سرونٹس کے لئے ادارہ جاتی فیصلہ سازی کی استعداد بہتر بنانے اور جدید مہارتوں و علوم سے آگاہی کے لئے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ملک کی بیورو کریسی کا اسلوب حکمرانی کی بہتری اور عملدرآمدی ڈھانچہ میں اہم کردار ہوتا ہے، سول سرونٹس کے لئے ادارہ جاتی فیصلہ سازی کی استعداد بہتر بنانے اور جدید مہارتوں و علوم سے آگاہی کے لئے دوران ملازمت تربیتی کورسز بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایوان صدر میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) کے بورڈ آف گورنرز کے 15 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے ملک میں معیاری تحقیقی کام کی تخلیق کے لئے تحقیقی اداروں کے مابین رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جس سے سول سرونٹ عوام کو خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے استفادہ کر سکتے ہیں۔








