گوادر کو ایک جدید اور سمارٹ پورٹ سٹی بنایا جائے گا،وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ گوادر کو ایک جدید اور سمارٹ پورٹ سٹی بنایا جائے گا۔ ساحلی شہر کو تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے ایک مربوط پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ گوادر کو ایک جدید اور سمارٹ پورٹ سٹی بنایا جائے گا۔ ساحلی شہر کو تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے ایک مربوط پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت بروز منگل اسلام آباد میں گوادر سٹی ماسٹر پلان منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال، کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل انعام حیدر ملک اور وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر حسان داود اور ایف ایچ ڈی آئی کی ٹیم نے ماسٹر پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔

Leave a Reply