نیاپاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر،چینی کمپنی اور پنجاب ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی کے درمیان ایم او یوپردستخط چینی کمپنی لاہور اور سیالکوٹ میںپری فیب ٹیکنالوجی کی مدد سے 20ہزارگھر بنائے گی،میاں محمود الرشید

لاہور۔18 جون(اے پی پی )نیاپاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے چینی کمپنی سن رائز کنسٹرکشن اور پنجاب ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔ وزیرہاﺅسنگ و اربن ڈویلپمنٹ و چیئرمین پھاٹا میاں محمودالرشیداور سن رائزکنسٹرکشن کے سی ای او کیون زو نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ چیئرمین ٹاسک فورس برائے ہاﺅسنگ …

لاہور۔18 جون(اے پی پی )نیاپاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے چینی کمپنی سن رائز کنسٹرکشن اور پنجاب ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔ وزیرہاﺅسنگ و اربن ڈویلپمنٹ و چیئرمین پھاٹا میاں محمودالرشیداور سن رائزکنسٹرکشن کے سی ای او کیون زو نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ چیئرمین ٹاسک فورس برائے ہاﺅسنگ یعقوب اظہار ،جنرل سیکرٹری محمد عاطف ایوب اور چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی حماداعوان بھی اس مو قع پر موجود تھے۔ میاں محمودالرشیدنے کہاکہ چینی کمپنی اگلے دو سے تین سال کے دوران پری فیب ٹیکنالوجی کی مدد سے 20ہزارگھر بنائے گی،10ہزار گھر لاہور اور 10ہزارسیالکوٹ میںبنائے جائیںگے۔ پری فیب ٹیکنالوجی کے ذریعے گھر کی تعمیر پاکستان میں اولین تجربہ ہو گا۔

Leave a Reply