عمران خان کے خلاف جعلی ریفرنس دائرکیا،وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

96

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بحیثیت اسپیکر ایاز صادق کا ریکارڈ بدترین رہا،انھوں نے اپوزیشن کو دبایا اور عمران خان کے خلاف جعلی ریفرنس دائرکیا۔ چوہدری فواد حسین نے یہ بات 2016ءمیں سابق اسپیکر ایاز صادق کی طرف سے ایم کیو ایم کے ایک رکن قومی اسمبلی کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک ٹوئیٹ کے جواب میں کہی ۔اپنے ٹوئیٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف ریکارڈ کی درستگی کیلئے بتا رہا ہوں کہ اس وقت ایم کیو ایم اپوزیشن پارٹی نہیں تھی، وہ حکومت کا حصہ تھے