وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی روری اسٹیورٹ سے ملاقات میں گفتگو

لندن ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ہم بنیادی ڈھانچہ کی ترقی (انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ) کے حوالہ سے جامع اصلاحات لا رہے ہیں، ہم برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو لندن میں برطانوی وزیر برائے …

لندن ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ہم بنیادی ڈھانچہ کی ترقی (انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ) کے حوالہ سے جامع اصلاحات لا رہے ہیں، ہم برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو لندن میں برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی روری اسٹیورٹ سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران پاک۔برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply