اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب آڈیو گفتگو ایڈٹ شدہ اور مختلف الفاظ کو جوڑ کر بنائی گئی ہے، ایک مخصوص گروہ اپنے عزائم کے لئے اسے سوشل میڈیا پر پھیلا رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس فعل …
مجھ سے منسوب آڈیو گفتگو ایڈیٹ شدہ اور مختلف الفاظ کو جوڑ کر بنائی گئی ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مجھ سے منسوب آڈیو گفتگو ایڈٹ شدہ اور مختلف الفاظ کو جوڑ کر بنائی گئی ہے، ایک مخصوص گروہ اپنے عزائم کے لئے اسے سوشل میڈیا پر پھیلا رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مجرمانہ سرگرمی کو متعلقہ اداروں کو تحقیقات کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔








