بیجنگ۔ 19 جون (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان برابری کی سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، تجارتی معاملہ پر حال ہی میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مشکلات کا سامنا رہا جو ان کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کو …
امریکہ اور چین کے درمیان برابری کی سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، چین کے صدر شی جن پنگ

مزید خبریں
بیجنگ۔ 19 جون (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان برابری کی سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، تجارتی معاملہ پر حال ہی میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مشکلات کا سامنا رہا جو ان کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کو طے شدہ شیڈول کے مطابق باہمی احترام اور باہمی مفادات کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس ماہ کے آخر میں جاپان کے شہر اوساکا میں جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات میں چین-امریکہ تعلقات میں پیش رفت کے لیے تبادلہ خیال ہوگا۔








