امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا

فلوریڈا ۔ 19 جون (اے پی پی) امرےکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا سے اپنی انتخابی مہم کا آغازکردےا ہے ، فلوریڈا کو 'سوئنگ اسٹیٹ' سمجھا جاتا ہے، اس ریاست سے انہوں نے 2016ءکے صدارتی انتخاب میں واضح برتری حاصل کی تھی۔منگل کو فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدر دوسری مدت کے لیے اگلا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیاہے …

فلوریڈا ۔ 19 جون (اے پی پی) امرےکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا سے اپنی انتخابی مہم کا آغازکردےا ہے ، فلوریڈا کو ‘سوئنگ اسٹیٹ’ سمجھا جاتا ہے، اس ریاست سے انہوں نے 2016ءکے صدارتی انتخاب میں واضح برتری حاصل کی تھی۔منگل کو فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور صدر دوسری مدت کے لیے اگلا صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیاہے ۔جلسے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی انتخابی مہم کے نتیجے میں جو عوامی تحریک شروع ہوئی تھی وہ اب مزید مضبوط ہوگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک ریاست کو سب سے پہلے اپنے لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ امریکہ کے صدر نے معیشت اور امیگریشن سے متعلق اپنی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنے ڈیموکریٹ حریفوں کو "سوشلسٹ” اور "بائیں بازو کے انتہا پسند” قرار دیا جو صدر کے بقول ان کے حامیوں کو کم تر سمجھتے ہیں۔

Leave a Reply