لاہور ۔ 19 جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ پنجاب میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور ان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات بدھ کو یہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران دیں۔ جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی …
وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور ۔ 19 جون (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ پنجاب میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور ان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات بدھ کو یہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران دیں۔ جس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال خصوصاً صوبے میں امن و امان اور عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی اور سہولیات کی بروقت فراہمی کو ہر قیمت پر ممکن بنایا جائے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔








