ماضی میں باریاں لگانے والی جماعتوں نے ملک و قوم کے لئے خساروں اور قرضوں کا ورثہ چھوڑا اور اخلاقی قدریں تباہ کیں‘ شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ماضی میں باریاں لگانے والی جماعتوں نے ملک و قوم کے لئے خساروں اور قرضوں کا ورثہ چھوڑا اور اخلاقی قدریں تباہ کیں‘ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معیشت‘ نظام حکومت‘ تعلیم و صحت اور اخلاقی قدروں کو بہتر بنائے گی‘ ملک جلد ترقی کی منازل طے کرے …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ماضی میں باریاں لگانے والی جماعتوں نے ملک و قوم کے لئے خساروں اور قرضوں کا ورثہ چھوڑا اور اخلاقی قدریں تباہ کیں‘ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معیشت‘ نظام حکومت‘ تعلیم و صحت اور اخلاقی قدروں کو بہتر بنائے گی‘ ملک جلد ترقی کی منازل طے کرے گا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2019-20ءپر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے باریاں لگا رکھی تھیں‘ یہ ہر بات کریں گے لیکن جو بوجھ چھوڑ کر گئے ہیں اس پر بات نہیں کرتے، دس سالوں میں 24 ہزار ارب قرضے چھوڑے ہیں‘ اس کی ادائیگی کے لئے ہم قرضے لے رہے ہیں۔ ا

Leave a Reply