اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے تمام صوبوں کی مشاورت سے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جا رہا ہے جس کا آئندہ ماہ سے آغاز کر دیا جائے گا، پاکستان ہیلتھ اینڈ پاپولیشن سٹریٹجک منسٹریل فورم کا نام تبدیل کر کے انٹر منسٹریل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے تمام صوبوں کی مشاورت سے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جا رہا ہے جس کا آئندہ ماہ سے آغاز کر دیا جائے گا، پاکستان ہیلتھ اینڈ پاپولیشن سٹریٹجک منسٹریل فورم کا نام تبدیل کر کے انٹر منسٹریل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کونسل کر دیا گیا ہے، تمام صوبوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لئے انہیں اس کی اونرشپ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بات پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہیلتھ اینڈ پاپولیشن سٹرٹیجک منسٹریل فورم اس کا نام تبدیل کرکے انٹر منسٹریل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کونسل رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں سہولیات اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہر اس کونسل کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوا کرے گا، یہ کونسل تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گی اور اس کے اجلاس تواتر سے تمام صوبوں میں منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کا آئندہ اجلاس 19 ستمبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی سہولیات کا بہت فقدان ہے اسی لئے ہم نے آئندہ اجلاس کوئٹہ میں رکھا تاکہ ان کی محرومیوں کو دور کیا جا سکے۔








