جمال خاشقجی پر اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کھلے تضادات کا مجموعہ ہے،سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر

الریاض۔ 20 جون (اے پی پی) سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے موضوع پر اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کھلے تضادات کا مجموعہ ہے۔اس سلسلے میں سعودی عرب کی خودمختاری اور اس کے عدالتی اداروں کے اختیار پر کسی طرح کی کوئی سودے بازی نہیں ہوسکتی۔ رپورٹ میں جمال خاشقجی کے حوالے سے جو دعوے کئے گئے …

الریاض۔ 20 جون (اے پی پی) سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے موضوع پر اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کھلے تضادات کا مجموعہ ہے۔اس سلسلے میں سعودی عرب کی خودمختاری اور اس کے عدالتی اداروں کے اختیار پر کسی طرح کی کوئی سودے بازی نہیں ہوسکتی۔ رپورٹ میں جمال خاشقجی کے حوالے سے جو دعوے کئے گئے ہیں وہ غیر معتبر ہیں۔عادل الجبیر نے یہ وضاحت جمال خاشقجی کے قتل کے معاملے پر اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کی عہدیدار کی رپورٹ کے جواب میں دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ کھلے تضادات پر مشتمل ہے۔ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ کے ذریعے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کونسل کی اس رپورٹ کے مندرجات جو واجب التعمیل نہیں وہ ذرائع ابلاغ میں پہلے ہی شائع ہوچکے ہیں۔عادل الجبیر نے بتایا کہ سعودی قیادت نے جمال خاشقجی کے قتل کے حقائق دریافت کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جن کی بنا پر متعدد ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

Leave a Reply