اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کے زیر صدارت شگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چینی کی قلت سے بچنے کیلئے ڈیمانڈ اور سپلائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چینی کی قیمتوں سمیت شگر انڈسٹری کیلئے طویل مدتی پالیسی پر تبادلہ خیال ہوا۔ طویل مدتی پالیسی لانے کا مقصد درپیش مسائل کا مستقل حل ہے۔ جمعرات کو ہونے والے …
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کے زیر صدارت شگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کے زیر صدارت شگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چینی کی قلت سے بچنے کیلئے ڈیمانڈ اور سپلائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چینی کی قیمتوں سمیت شگر انڈسٹری کیلئے طویل مدتی پالیسی پر تبادلہ خیال ہوا۔ طویل مدتی پالیسی لانے کا مقصد درپیش مسائل کا مستقل حل ہے۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں وزارت صنعت اور پیداوار، وزارت تجارت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وفاقی و صوبائی حکام سمیت پاکستان شگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی اور مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داود کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں مشیر صنعت و تجارت نے ایف بی آر اور کین کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں موجود چینی کے اسٹاک کا جائزہ لیں اور ایک ہفتے تک ایف بی آر اور کین کمشنرز اپنی اپنی رپورٹ جمع کرائیں تاکہ دونوں رپورٹس کا جائزہ لیا جا سکے۔








