اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فائدہ صارفین کو پہنچانے کے لئے اقدامات کر لئے ہیں، اس سلسلے میں اینڈ یوزر (صارفین) کے فائدے کے لئے ایڈوائزری بورڈز تشکیل دے دیئے ہیں۔ جمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بورڈز ٹیکنالوجی اور ریسرچ کے …
موجودہ حکومت نے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فائدہ صارفین کو پہنچانے کے لئے اقدامات کر لئے ہیں، وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فائدہ صارفین کو پہنچانے کے لئے اقدامات کر لئے ہیں، اس سلسلے میں اینڈ یوزر (صارفین) کے فائدے کے لئے ایڈوائزری بورڈز تشکیل دے دیئے ہیں۔ جمعرات کو اپنی ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بورڈز ٹیکنالوجی اور ریسرچ کے حوالے سے اینڈ یوزر (صارف) کی رہنمائی کریں گے۔ تعلیم، صحت، متبادل توانائی اور زراعت کے حوالے سے بورڈز تشکیل دیئے ہیں۔ بورڈز میں ٹیکنالوجی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں کی گئی ریسرچ ویب پورٹل پر دستیاب ہو گی۔ چاروں شعبوں میں کسی بھی شعبے سے دلچسپی رکھنے والے ویب پورٹل سے مطلوبہ معلومات حاصل کر سکیں گے۔ تعلیم، صحت، زراعت اور متبادل توانائی کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کی معلومات بھی حاصل کی جا سکیں گی۔








