راولپنڈی ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے میں دس ہزار نوکریوں کےلئے نوٹیفکیسن جاری کر دیا ہے، آصف زرداری کو نیب کی جانب سے جو سہولتیں حاصل ہیں وہ فائیو سٹار ہوٹل میں بھی میسر نہیں، نواز شریف کو ایسی بیماری نہیں جس کا پاکستان میں علاج نہیں ہے، شریف خاندان میں وراثت کی جنگ جاری ہے وزیر اعظم …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے میں دس ہزار نوکریوں کےلئے نوٹیفکیسن جاری کر دیا ہے، آصف زرداری کو نیب کی جانب سے جو سہولتیں حاصل ہیں وہ فائیو سٹار ہوٹل میں بھی میسر نہیں، نواز شریف کو ایسی بیماری نہیں جس کا پاکستان میں علاج نہیں ہے، شریف خاندان میں وراثت کی جنگ جاری ہے وزیر اعظم عمران خان 3 جولائی کو راولپنڈی سے کراچی کےلئے نئی شروع ہونے والی ٹرین سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 3 جولائی کو راولپنڈی سے کراچی کےلئے نئی شروع ہونے والی ٹرین سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، دو فریٹ ٹرینیں چلانے کے بعد ہم اس فناشل ایئر میں چالیس ٹرینیں چلانے کا ہدف مکمل کر لیں گے، انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو بورڈ کا اعلان کریں گے جو تمام ٹی ایل ملازمین کو کنفرم کرے گا، انہوں نے کہا کہ ریلوے میں دس ہزار نوکریوں کےلئے نوٹیفکیسن جاری کر دیا ہے اور پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ریلوے میں مزید دس ہزار نوکریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مہنگائی کی وجہ سے ہم سے شکایتیں ہیں مگر ہم سے نفرت نہیں کرتے کیونکہ انہیں امید ہے کہ عمران خان ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے








