اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں اظہار خیال

اقوام متحدہ۔ 21 جون (اے پی پی) افغانستان کے ساتھ تعاون خطہ میںامن کے لئے ضروری ہے، دوطرفہ تعلقات کا استحکام ترجیح ہے، اس ماہ کے آخر میں افغان صدر اشرف غنی کا دورہ اسلام آباد ، تجارت اور توانائی میں اضافی تعاون اور علاقائی اقتصادی منصوبے، علاقائی خوشحالی میں زبردست اضافہ کرسکتے ہیں،آج ہم مستقبل کو اس امید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں جہاں ہمارے خطہ میں پائیدار استحکام …

اقوام متحدہ۔ 21 جون (اے پی پی) افغانستان کے ساتھ تعاون خطہ میںامن کے لئے ضروری ہے، دوطرفہ تعلقات کا استحکام ترجیح ہے، اس ماہ کے آخر میں افغان صدر اشرف غنی کا دورہ اسلام آباد ، تجارت اور توانائی میں اضافی تعاون اور علاقائی اقتصادی منصوبے، علاقائی خوشحالی میں زبردست اضافہ کرسکتے ہیں،آج ہم مستقبل کو اس امید کے ساتھ دیکھ رہے ہیں جہاں ہمارے خطہ میں پائیدار استحکام اور سلامتی ہو،افغانستان میں امن امکانات کے لئے محتاط امید میں اگلے اقدام میں افغانوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے جس کا مقصد جنگ زدہ ملک میں جنگ کا خاتمہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال سے متعلق ایک بحث کے دوران کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کے لئے پاکستان کی کوششون کو اجاگر کیا اور طالبان سمیت تما م فریقین پر زور دیا کہ وہ امن کے فروغ کا عزم کریں۔ انہوں نے کہا کہ عشروں کی جنگ کے بعد امن امکانات کے متعلق محتاط پر امیدی کی وجوہات ہیں۔ انہوں نے امریکہ اور طالبان کے درمیان کئی براہ راست مذاکرات کا ذکر کیا۔ ملیح

Leave a Reply