وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنی کابینہ کے سابق رکن اور ایم این اے علی محمد مہر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے وہاں میڈیا سے کوئی گفتگو کی نہ ہی روایتی …

اسلام آباد ۔ 21جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنی کابینہ کے سابق رکن اور ایم این اے علی محمد مہر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے وہاں میڈیا سے کوئی گفتگو کی نہ ہی روایتی سیاستدانوں کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے‘دوسری جانب سندھ حکومت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے انتخاب سے قبل دھاندلیوں میں ملوث ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزراءکی انتخابی مہم کے لیے باقاعدہ ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

Leave a Reply