نئی دہلی۔ 21 جون (اے پی پی) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس حادثہ میں 44 مسافر ہلاک اور15 سے زائد مسافرشدید زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق بس حادثہ بنجار کے علاقے کولو میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس خطرناک موڑ پر بے قابو ہو کرگہری کھائی میں جا گری ،کولو پولیس کے ترجمان شالنی اگنوتری کے مطابق بس میں تقریبا 60 مسافر سوار تھے جبکہ کچھ افراد …
بھارت میں بس حادثہ 44 مسافر ہلاک ،15 سے زائد شدید زخمی

مزید خبریں
نئی دہلی۔ 21 جون (اے پی پی) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس حادثہ میں 44 مسافر ہلاک اور15 سے زائد مسافرشدید زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق بس حادثہ بنجار کے علاقے کولو میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس خطرناک موڑ پر بے قابو ہو کرگہری کھائی میں جا گری ،کولو پولیس کے ترجمان شالنی اگنوتری کے مطابق بس میں تقریبا 60 مسافر سوار تھے جبکہ کچھ افراد بس کی چھت پر بھی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے ساتھ خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین ورکرز اور طالبعلم بچوں کی ہے ۔








