اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کی سینئر قیادت نے وزیراعظم عمران خان، حکومت کی پالیسیوں اور بجٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ق) اپوزیشن کے غیر جمہوری اور غیر آئینی ہتھکنڈوں کے سامنے سیسہ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کی سینئر قیادت نے وزیراعظم عمران خان، حکومت کی پالیسیوں اور بجٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ق) اپوزیشن کے غیر جمہوری اور غیر آئینی ہتھکنڈوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، سندھ الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی کابینہ کے رکن کی تعزیت پر جانے پر وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنا ثابت کرتا ہے کہ ابھی کمزور اداروں کومزید مستحکم کرنا ہے، سندھ الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت کی مداخلت کیوں نظر نہیں آرہی، قومی احتساب بیورو(نیب) کے وی آئی پی قیدی نے ایوان میں کھڑے ہو کر دبے الفاظ میں این آر او مانگا ہے، طاقتور ترین شخصیات کا جیل جانا وزیراعظم عمران خان کے طاقتور کو قانون کے شکنجے میں لانے کے بیانیے کو تقویت بخشتا ہے، اپوزیشن لیڈر ممبر الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا خط لکھنے کے بعد پرفضاءسیاحتی مقام کے دورہ پر تھے، اب وہ صحت یابی کا سرٹیفیکیٹ لے کر آئے ہیں تو یہ معاملات پارلیمانی طریقہ سے حل کریں گے۔








