اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر (کل) ہفتے کو یہاں پہنچیں گے۔ وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 22 سے 23 جون تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق قطر کے امیر کے ہمراہ کلیدی وزراءاور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد …
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ سرکاری دورے پر (کل) پاکستان پہنچیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر (کل) ہفتے کو یہاں پہنچیں گے۔ وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 22 سے 23 جون تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق قطر کے امیر کے ہمراہ کلیدی وزراءاور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ اس سے پہلے انہوں نے مارچ 2015ءمیں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران امیر قطر وزیراعظم سے مذاکرات کریں گے اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں اطراف باہمی طور پر مفید اور مضبوط اقتصادی شراکت داری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور قطر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔ توقع ہے کہ امیر قطر کے دورے سے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت ملے گی۔








