وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ایک ایسا سپیشل اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں جو صرف الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کیلئے مختص ہو، اس سلسلہ میں پاکستان ایئرفورس کی مدد سے کامرہ میں ایک اکنامک زون زیر تجویز ہے جہاں برقی گاڑیوں سے لے کر ہوائی جہازوں کے پرزہ جات بنائے جائیں گے، کامرہ …

اسلام آباد ۔ 21 جون(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ایک ایسا سپیشل اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں جو صرف الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کیلئے مختص ہو، اس سلسلہ میں پاکستان ایئرفورس کی مدد سے کامرہ میں ایک اکنامک زون زیر تجویز ہے جہاں برقی گاڑیوں سے لے کر ہوائی جہازوں کے پرزہ جات بنائے جائیں گے، کامرہ میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی بہتات ہے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے مشاورت جاری ہے جوکہ کافی حد تک حوصلہ افزاءرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کی ایک گاڑی ساز کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جے ڈبلیو فورلینڈ اور ڈائیوو پاکستان کے ایک وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا دورہ کیا اور پاکستان میں برقی گاڑیوں کی پیداوار اور چلانے کے حوالے سے خواہش کا اظہار کیا۔ گذشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان نے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں فوٹان کمپنی کے پیداواری پلانٹ کا دورہ کیا تھا اور کار ساز کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی۔

Leave a Reply