ڈرون کو مار گرانا انسانی غلطی کا نتیجہ ہو سکتا ہے لیکن لگتا ہے کہ ایسا جان بوجھ کر کیا گیا، امریکی صدر

واشنگٹن۔ 21جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا امریکی ڈرون کو مار گرانا انسانی غلطی کا نتیجہ ہو سکتا ہے لیکن لگتا ہے کہ ایسا جان بوجھ کر کیا گیا۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہو سکتا ہے لیکن اس پر یقین کرنا بہت مشکل ہے، یہ جان بوجھ …

واشنگٹن۔ 21جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا امریکی ڈرون کو مار گرانا انسانی غلطی کا نتیجہ ہو سکتا ہے لیکن لگتا ہے کہ ایسا جان بوجھ کر کیا گیا۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہو سکتا ہے لیکن اس پر یقین کرنا بہت مشکل ہے، یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی ڈرون کو مار گرانے کی بہت بڑی غلطی کی ہے، یہ بات مستند ہے کہ ڈرون ایرانی فضائی حدود میں نہیں بلکہ بین الاقوامی پانی کی فضائی حدود پر تھا اور میرا خیال ہے کہ غالباً ایران نے غلطی کی ہے،یہ کوئی ایسا شخص کر سکتا ہے جو الجھن کا شکار تھا یا بے وقوف تھا۔ اس واقعہ سے ایران اور امریکا کے مابین تنازعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ ڈرون نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم امریکی فوج نے ایرانی دعوی کو مسترد کیا ہے۔

Leave a Reply