وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، نعیم الحق، اسد عمر، پرو یز خٹک، ڈاکٹر شیریں مزاری …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، نعیم الحق، اسد عمر، پرو یز خٹک، ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت اسد قیصر، قاسم خان سوری، مراد سعید، علی زیدی، شفقت محمود، چودھری فواد حسین، غلام سرور خان، عاطف خان، سردار اظہر اور سجاد بخاری شریک تھے۔ اجلاس میں تنظیمی معاملات اور مجموعی ملکی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Leave a Reply