سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی کمیٹی کے قیام پر رضامندی ظاہر کردی ہے‘ یہ کمیٹی موجودہ اقتصادی صورتحال پر غور اور اس کا حل تجویز کرے گی۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں قانون سازی‘ سیاسی اور …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے خصوصی کمیٹی کے قیام پر رضامندی ظاہر کردی ہے‘ یہ کمیٹی موجودہ اقتصادی صورتحال پر غور اور اس کا حل تجویز کرے گی۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں قانون سازی‘ سیاسی اور اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا‘ وزیراعظم نے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے میثاق معیشت کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے لئے اس بڑے کام کے لئے اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔ معیشت پر یہ خصوصی کمیٹی موجودہ اقتصادی صورتحال پر غور کرے گی اور اس کا حل تجویز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں ملک کے بڑے کاز کے لئے اپنی طرف سے بھرپور کردار ادا کریں گی۔

Leave a Reply