اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ممتاز ماہر قانون و سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کے بھرپور دفاع کی …
وزیراعظم عمران خان سے ممتاز ماہر قانون و سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ممتاز ماہر قانون و سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کے بھرپور دفاع کی ہدایت کی۔ اس موقع پر قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل کے قانونی پہلوو¿ں پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نہایت بےدردی سے ملک کو قرض کی دلدل میں دھنسایا گیا، قرضوں کے حجم میں غیر معمولی اضافے کے باوجود مجموعی طور پر ترقی معکوس کا شکار رہی، قرض اور اسکے اثرات سے آگاہی عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے تحقیقاتی کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کریں گے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، کمیشن کے قیام کے وزیراعظم کے فیصلے کو عوام میں بھرپور پذیرائی میسر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ انکی آئندہ نسلوں کو مقروض کر کے کس نے اپنی تجوریاں بھریں۔








