مشترکہ ایٹمی کمیشن کا اجلاس28 جون کو ویانا میں ہوگا

برسلز۔ 22 جون (اے پی پی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں اس بین الاقوامی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی راہوں کا جائز لینے …

برسلز۔ 22 جون (اے پی پی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں اس بین الاقوامی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی راہوں کا جائز لینے کی غرض سے مشترکہ ایٹمی کمیشن کا اجلاس28 جون کو ویانا میں ہوگا۔ اجلاس میں ایران، جرمنی، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے نائب وزرائے خارجہ اور سیاسی عہدیداران شرکت کریں گے۔ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے بعد ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

Leave a Reply