میاں صاحب کی صاحبزادی کی جانب سے بیماری پر مسلسل سیاست انتہائی افسوسناک ہے،عمر سرفراز چیمہ

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفرازچیمہ نے کہاہے کہ میاں صاحب کی صاحبزادی کی جانب سے بیماری پر مسلسل سیاست انتہائی افسوسناک ہے۔بیماری و علاج پر میاں صاحب اور انکی صاحبزادی کا مو¿قف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک نے بھی مسترد کیاہے۔ یہ بات انہوں نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفرازچیمہ نے کہاہے کہ میاں صاحب کی صاحبزادی کی جانب سے بیماری پر مسلسل سیاست انتہائی افسوسناک ہے۔بیماری و علاج پر میاں صاحب اور انکی صاحبزادی کا مو¿قف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک نے بھی مسترد کیاہے۔ یہ بات انہوں نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی و صوبائی حکومتیں میاں صاحب کو ملک میں موجود بہترین طبی سہولتیں فراہم کئے ہوئے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ میاں صاحب کی صاحبزادی انکی بیماری کے عوض سیاسی فوائد سمیٹنا چاہتی ہیں۔روزِ اول سے سچ کا رستہ اختیار کرنے کی بجائے میاں صاحب اور صاحبزادی نے جھوٹ اور جعل سازی کا سہارا لیا۔ عمر چیمہ نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی صاحبزادی کا مجموعی بیانیہ خود مسلم لیگ نواز کیلئے بڑی پریشانی کا باعث ہے۔

Leave a Reply