دنیا بھر میں رجسرڈ مہاجرین کی تعداد 5کروڑ سے زائد ، روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد کا اضافہ ہوتا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 24 جون (اے پی پی) دنیا بھر میں اس وقت 50 ملین سے زائد انسان اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں ہیں۔ یہ اعداد و شمار 20 جون 2019 ء کو دنیا بھر میں منائے جانے والے ہجرت کے دن پر اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کئے گئے۔ مزید برآں اس عالمی ادارے کے اندازے یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس فہرست میں …

اقوام متحدہ ۔ 24 جون (اے پی پی) دنیا بھر میں اس وقت 50 ملین سے زائد انسان اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں ہیں۔ یہ اعداد و شمار 20 جون 2019 ء کو دنیا بھر میں منائے جانے والے ہجرت کے دن پر اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کئے گئے۔ مزید برآں اس عالمی ادارے کے اندازے یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس فہرست میں روزانہ کی بنیادپر ایک ہزار سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ مزید تفصیل میں جائیں تو پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں کم از کم 20 افراد جنگ، دہشت گردی اور جبر و تعاقب کا شکار ہو کر اپنا سب کچھ پیچھے چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔

Leave a Reply