انڈونیشیا میں دو شدید زلزلے، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

جکارتہ ۔ 24 جون (اے پی پی) انڈونیشیا میں پیر کو دو شدید زلزلے آئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر7.3 اور 6.1 تھی تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق انڈونیشیا میں 7.3 شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 53 منٹ پر آیا جس کا …

جکارتہ ۔ 24 جون (اے پی پی) انڈونیشیا میں پیر کو دو شدید زلزلے آئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر7.3 اور 6.1 تھی تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق انڈونیشیا میں 7.3 شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 53 منٹ پر آیا جس کا مرکز انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے امبون سے جنوب کی طرف 208 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ۔اس سے قبل پیر کی صبح انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں بھی6.1 شدت کا زلزلہ آیاجس کا مرکز انڈونیشیا کے مغربی علاقے ابیپورا سے تقریباً 240کلومیٹر کے فاصلے پر21 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Leave a Reply