کابل ۔ 26 جون (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کے لیے تیار ہے لیکن واشنگٹن کی طرف سے ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی پومپیو گذشتہ روز افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکا افغانستان امن …
امریکی وزیر خارجہ کی افغان قیادت سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
کابل ۔ 26 جون (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کے لیے تیار ہے لیکن واشنگٹن کی طرف سے ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی پومپیو گذشتہ روز افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکا افغانستان امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے عملی اقدامات کی توقع رکھتا ہے،امریکی وزیر خارجہ کا دورہ امریکی حکام اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے ساتویں مرحلے کے آغاز سے قبل سامنے آیا،انھوں نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ افغانستان میں رواں برس 28 ستمبر کو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات سے قبل افغانستان میں امن معاہدہ طے پا جائے گا ۔








