اقوام متحدہ۔ 26 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کےلئے پاکستان کا عزم مضبوط اور پائیدار ہے، مکہ المکرمہ میں او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینی نصب العین کے لئے پاکستان کی واضح حمایت کا اعادہ کیا، امن کے سواکوئی اور راستہ نہیں، ہم امید اور دعاکرتے ہیں کہ نئی فلسطینی ریاست …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا نیویارک میں یو این آر ڈبلیو اے کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔ 26 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کےلئے پاکستان کا عزم مضبوط اور پائیدار ہے، مکہ المکرمہ میں او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینی نصب العین کے لئے پاکستان کی واضح حمایت کا اعادہ کیا، امن کے سواکوئی اور راستہ نہیں، ہم امید اور دعاکرتے ہیں کہ نئی فلسطینی ریاست جلد وجود میں آئے اور فلسطینی پناہ گزین بالاخر اپنے گھروں کو واپس جائیں گے اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے امداد وتعمیرات( یو این آر ڈبلیو اے) کے مقصد کی تکمیل کے بعد اس کی ضرورت نہ رہے گی اور پاکستان اس وقت تک فلسطینی کاز اور یو این آر ڈبلیو اے سے وابستہ رہے گا۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں یو این آر ڈبلیو اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کو ناکام نہ کرے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل انتونیو گوئٹرس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ٹرمپ انتظامیہ نے یو این آر ڈبلیو اے کے لئے فنڈز روک دیئے تھے جس کی وجہ سے یہ ادارہ سنگین مالی بحران کا شکار ہوگیا تھا جنہوں نے کہا تھا کہ یو این آر ڈبلیو اے کو ختم کردینا چاہیے۔








