ٹرمپ انتظامیہ کی خواہش ہے کہ بھارت کاروباری رکاوٹوں کو کم کرے اور غیر جانبدار کاروبار کی طرف بڑھے، امریکی وزیر خارجہ

92

نئی دہلی۔ 26 جون (اے پی پی) امریکہ نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اہم ملاقات سے قبل مضبوط دو طرفہ وسیع تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی خواہش ہے کہ بھارت کاروباری رکاوٹوں کو کم کرے اور غیر جانبدار اور باہمی کاروبار کی طرف بڑھے۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارت کے تین روزہ دورے پر گزشتہ رات نئی دہلی پہنچے تھے۔ امریکی حکومت کی خواہش ہے کہ بھارت میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو وہی سہولتیں اور مواقع ملے جو بھارتی کمپنیوں کو امریکہ میں مل رہی ہیں۔ امریکی حکومت کے تازہ بیان سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت پر اس کا رخ بہت مثبت ہے اور وہ کاروبار اور روس کے ساتھ ہتھیار معاہدے کو لے کر پیدا ہونے والے تنازعات کو ختم کرنے کا حامی ہے۔