صدر مملکت ممنون حسین کا لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

167

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دنیائے کرکٹ کے میدانوں میں مرحوم حنیف محمد نے پاکستان کا جھنڈا بلند کرکے ملک کی خدمت کی جس کےلئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے لٹل ماسٹر حنیف محمد کی مغفرت اور بلندی درجات کےلئے دعا بھی کی۔